بجلی صارفین

نیپرا نے بجلی گرادی،3 روپے39 پیسے یونٹ اضافی سرچارج کی منظوری

ویب ڈیسک: نیپرا نے بجلی صارفین پر بجلی گرادی، بجلی صارفین پر3روپے 39پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔ سرچارج عوام سے مارچ تا جون وصول کیا جائے گا، اضافے کے بعد مجموعی سرچارج 3 روپے 82پیسے فی یونٹ ہوجائے گا، اس وقت صارفین43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے ہیں۔ آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج 1 روپے 43 پیسے رہ جائے، سرچارج کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں انتخابات عوامی حق خودارادیت کا نعمل البدل نہیں، صدر مملکت