کریم پورہ سرکاری آٹا

کریم پورہ ‘ سرکاری آٹا مہنگے داموں فروخت کیا جانے لگا

ویب ڈیسک: یونین کونسل کریمپورہ میں بلدیاتی نمائندہ نے سستے آٹے کے تھیلہ میں مبینہ طور پر 50 روپے از خود اضافہ کر لیا ہے جس سے مقامی افراد اور یوسی چیئرمین، کونسلران کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے یوسی کونسل کریمپورہ کو ملنے والا آٹا مہنگے داموں بیچنے کا انکشاف ہوا ہے مقامی افراد کے مطابق 750 روپے کا 10 کلو تھیلہ 800 سے 850 روپے میں تقسیم کیا جارہا ہے جبکہ مقررہ وقت سے پہلے آٹا غائب کر لیا جاتا ہے
جس کی وجہ سے کئی افراد آٹا کے حصول سے رہ جاتے ہیں یونین کونسل کریم کی سماجی شخصیت شہباز بٹ نے مذکورہ عمل پر میئر پشاور اور محکمہ خوراک کے حکام سے یونین کونسل کریمپورہ کے بلدیاتی نمائندوں کی سرزنش کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی تقسیم کا عمل کسی غیر جانبدار نمائندے کے حوالے کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک میں 50 سے 100 روپے اضافی سرچارج سے مذکورہ نمائندوں نے لاکھوں روپے بٹور لئے ہیں جبکہ رہائشیوں کو سستا آٹا 50 سے 100 روپے مہنگا مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سستا آٹا یونین کونسل کے دفتر کی بجائے سرکہ فروشان کے علاقہ میں زخیرہ کیا جاتا ہے جس کے خلاف کاروائی کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پاس ہونے پر مارشل لا لگ جاتا، عمر ایوب