7dcaf48856a931872e4c3ecb0dcfc344 XL

لاک ڈاؤن سے متعلق وفاق کے ساتھ چلیں گے، مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق وفاق کے ساتھ چلیں گے، پیر سے فجر سے شام 5 تک دکانیں کھلیں گی لیکن 9 مئی سے پہلے جو کاروبار اور دفاتر بند تھے وہ بند رہیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہری جب بھی باہر جائیں ماسک پہننے کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور ذیابیطس سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد باہر جانے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ ،عارف علوی بھی شریک

انہوں نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹے میں ہم نے 5 ہزار 532 ٹیسٹ کیے جس کے بعد مجموعی طور پر 81 ہزار 810 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 598 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 691 ہوگئی۔ 77 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ 5 لوگ وفات پاگئے ہیں جس سے اموات کی مجموعی تعداد 176 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  5دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازمی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ