دیامیر بھاشا ڈیم

دیامیر بھاشا ڈیم: تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے3 افراد جاں بحق

دیامیر بھاشا ڈیم پراجیکٹ منصوبے میں تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے تین افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
ویب ڈیسک: ابتدائی اطلاعات کے مطابق گلگت میں واقع دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرول 13 روپے، ڈیزل 9 روپے 50 پیسے سستا ہونے کا امکان