news 1585307468 8054

ہمیں اقتصادی چیلنجزسےنمٹنےکیلئےغیرروایتی حل تلاش کرنا ہوگا- وزیراعظم عمران خان

اسلام اباد : کورونا وائرس کے نتیجے میں معیشت کی موجودہ صورتحال اور مستقل کے لائحہ عمل سے متعلق اسلام آباد میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتصادی چیلنجزسےنمٹنےکیلئےغیرروایتی حل تلاش کرنا ہوگا،

انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور لوگوں کیلئے ریلیف کی فراہمی کیلئے وزارت خزانہ کی کوششوں کی تعریف بھی کی،

وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور زرعی شعبے کی امداد پر بھر پور توجہ دینے پر زور دیاتاکہ ان شعبوں میں عوام کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کئے جا سکیں۔

مزید پڑھیں:  ہم نے بچوں کو فورسز کی آنکھیں پھوڑنا نہیں سکھایا،مریم نواز

انہوں نے کہا کہ معیشت کو نقصان سے بچانے کیلئے سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے۔قومی معیشت کے مستقبل کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  انٹرا پارٹی انتخاب :الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو سوالنامہ بھجوا دیا

اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے مجموعی اقتصادی صورتحال اور رواں مالی سال کے آخری نو ماہ کے دوران بڑے اقتصادی اشاریوں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں کرونا وائرس کی وباء سے ملکی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات سے بھی آگاہ کیا۔