فتنے کا بھرپور مقابلہ کیا

اسلام آباد پولیس نے فتنے کا بھرپور مقابلہ کیا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پولیس شہدا کے ورثا کے واجبات ادا کر دیئے گئے ہیں، جو قوم شہدا کی عزت نہیں کرتی وہ زندہ نہیں رہتی، 9 مئی کو شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، ایسے واقعات پر پوری قوم یک آواز ہو کر اٹھ کھڑی ہوئی، ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے ، پنجاب میں ڈولفن فورس نہ بنتی تو سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہو جاتا، اسلام آباد پولیس قیام امن میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، پولیس نے 25 مئی سے لیکر 26 نومبر تک ہر دن فتنے کا مقابلہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ 25 مئی کو فتنہ جلوس لیکر اسلام آباد پر حملہ آور ہونا چاہتا تھا، اسلام آباد پولیس نے ان کی اس کوشش کو روکا، ان کے چار سے پانچ ہزار دستے نے ڈی چوک پر رات کو قبضہ کر لیا تھا، ان کا پلان تھا ریڈ زون میں داخل ہو کر چڑھ دوڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے