سپریم کورٹ ملازمین

سپریم کورٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے ملازمین کو پہلے ہی دیگر سرکاری ملازمین کے مقابلے میں زیادہ تنخواہ ملتی ہے لیکن اب عدالت عظمیٰ کے گریڈ ایک تا 22 کے تمام ملازمین تنخواہ میں دوگنا سے بھی زیادہ اضافے کے مزے لیں گے جس کا اعلان حکومت نے بجٹ 2023-24 میں کیا ہے۔ دیگر تمام سرکاری ملازمین کی طرح سپریم کورٹ کے ملازمین کو تنخواہ میں نہ صرف 30-35 فیصد کا اضافہ ملے گا بلکہ سپریم کورٹ میں اندرونی طور پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان ملازمین کو 2022ء کے پے اسکیل کی ایک بنیادی تنخواہ کا اضافہ بھی ملے گا۔
سپیشل جوڈیشل الاؤنس کی وجہ سے سپریم کورٹ کے ملازمین کو پہلے ہی دیگر سرکاری ملازمین کے مقابلے میں زیادہ تنخواہ ملتی ہے جو 2022ء کے پے سکیلز کے تین ابتدائی بنیادی تنخواہ کے مساوی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے 31 مئی 2023ء کو جس مزید اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے اس سے حکومت میں بیٹھے کئی لوگوں کو تشویش لاحق ہوگئی ہے کیونکہ توقع تھی کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کی جانب سے چند ماہ قبل اعلان کر دہ کفایت شعاری مہم کے تحت اقدامات کرے گی۔
ملک کو درپیش سنگین مالی مسائل کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال فروری میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وفاقی کابینہ اور چیف جسٹس اور چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور وزیراعلیٰ صاحبان اپنے اپنے اداروں، محکموں اور حکومتوں میں کفایت شعاری کے اقدامات کریں۔ قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے سے ٹھیک 9 دن قبل یعنی 31 مئی کو سپریم کورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار ( ایڈ من ) کے دستخط سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے، فنانس ڈویژن کے ایکسپینڈیچر ونگ کے حوالے سے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سپیشل جوڈیشل الاؤنس کو غیر منجمد کیا ہے
یہ الاؤنس 2017 کے پے سکیلز کی ایک ابتدائی بنیادی تنخواہ کے مساوی تھا، سپریم کورٹ کے گریڈ ایک تا 22 کے ملازمین اب یہ الاؤنس 2022ء کے نظر ثانی شدہ پے سکیلز کے مطابق ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی حاصل کر پائیں گے جو انہیں یکم مئی 2023ء سے ملے گا۔ یہ ملازمین 2022 کے پے سکیلز کی تین ابتدائی بنیادی تنخواہوں کے مساوی نظرثانی شدہ سپیشل جوڈیشل الاؤنس لیتے رہیں گے اور یہ تاحکم ثانی اسی سطح پر منجمد رہے گا اور اس میں شامل اخراجات کو منظور شدہ بجٹ گرانٹ سے پورا کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، صرف اس ایک نوٹیفکیشن کی وجہ سے گریڈ 17 تا 22 کے ملازمین کو کم از کم 45 ہزار روپے سے ایک لاکھ 22 ہزار 190 روپے ماہانہ تک اضافہ ملے گا۔ بجٹ میں اعلان کردہ 30 سے 35 فی صد اضافہ اس اضافے کے علاوہ ہوگا۔ حکومت نے گریڈ 17 تا 22 کے افسران کیلئے 30

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے کیلئے وزیراعلیٰ متحرک، ہر حلقے سے 500کارکن لیجانے کی ہدایت