گھنٹوں لوڈشیڈنگ

پشاور شدید گرمی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

ویب ڈیسک: صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرمی کی شدید لہر نے جہاں شہریوں کو گھروں تک محدود کرنے پر مجبور کر دیا ہے وہی بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید گرمی کے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری شدید گرمی میں رل گئے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی لوڈشیڈنگ میں فوری کمی کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔ شہر کے بیشتر علاقوں اور نواحی علاقوں میں طویل بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں بچے، بوڑھے، بیمار اور خواتین کو انتہائی مشکلات سے دو چار ہونا پڑھ رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق باقاعدگی سے بل کی ادائیگی کرنے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری دے دی