نواز شریف کی وطن واپسی

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے روڈ میپ پر غور جاری

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی دبئی میں ملاقاتوں کے پہلے سیشن کا اختتام ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کا روڈ میپ طے کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی الجھنوں کے سلجھانے پر مشورے جاری ہیں۔ پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا۔ کئی سیاسی رہنمائوں کی دبئی آمد کا امکان ہے جبکہ دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنمائوں کی بیٹھکوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے راستے میں حائل قانونی الجھنوں کے سلجھانے کے لیے ماہرین سے مشورے کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا جس کے لیے کئی سیاسی رہنماں کی دبئی آمد کا امکان ہے۔ دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنماوں کی بیٹھکیں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پاس ہونے پر مارشل لا لگ جاتا، عمر ایوب