پشاور مون سون

پشاور میں مون سون بارشیں، ہنگامی الرٹ جاری

ویب ڈیسک: مون سون کی بارشوں کے پیش نظر پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے تمام تحصیلوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈائریکٹر جنرل کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ، ٹی ایم اوز، سول ڈیفنس آفیسر پشاور اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں پشاور میں ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لیے صورتحال کی نگرانی اور بروقت کارروائی کے لیے احکامات جاری کردئے گئے ہیں
مون سون کنٹیجنسی پلان کی پیروی میں تمام متعلقہ حکام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ شہری مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں افسران اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا فوری جواب دیں۔ سیلاب، گرج چمک، آندھی، مون سون کے موسم میں شدید بارش اور پہلے سے پیش گوئی کی گئی بارشوں کی اطلاع ڈپٹی کمشنر کنڑول روم کودی جائے تاکہ بروقت ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے اور نقصانات کو کم کیا جا سکے۔ مزید یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام امدادی سرگرمیوں کا انتظام آپ خود کریں اور عوامی مفاد میں چوبیس گھنٹے مشترکہ ردعمل کے لیے بروقت اطلاع دیں۔

مزید پڑھیں:  پیسوں کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ بیچے جانے کا انکشاف