روسی تیل بحری جہاز

روسی تیل لے کر آنے والا دوسرا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

ویب ڈیسک: روس سے 56 ہزار ٹن خام تیل لے کر آنے والا دوسرا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ کلائیڈ نوبل نامی یہ جہاز برتھ پر لنگرانداز ہوگیا ہے۔ بندرگاہ کے ذرائع کے مطابق روسی جہاز کی آئل پیئر نمبر 3 پر برتھنگ کر دی گئی ہے اور اس سے خام تیل کی ترسیل آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شروع کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ روس سے پہلا بحری جہاز 45 ہزار ٹن خام تیل لے کر 11 جون کو کراچی بندرگاہ پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت