عید الضحیٰ کے دوران بجلی لوڈشیڈنگ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

ویب ڈیسک: عید الضحیٰ کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہونے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ نواحی علاقوں میں مسلسل بجلی معطل رہی جس کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے کوہاٹ روڈ پر صارفین نے گرڈ سٹیشن کا گھیرائو بھی کیا تاہم کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی بعد ازاں حکام کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے عید کے دوران پشاور کے علاوہ صوبے کے دوسرے اضلاع میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی اور بعض علاقوں میں وولٹیج بھی گرگیا
جس کی وجہ سے عید کے دوران لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا پیسکو کی جانب سے عید کی تعطیلات کے دوران لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن عید کے تینوں روز چوبیس گھنٹے میں14گھنٹوں تک بجلی کی سپلائی میں خلل رہا شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے باعث قربانی کا گوشت بھی فریج اور ڈیپ فریزر میں خراب ہو گیا کارپوریشن کالونی دلز اک روڈ پر صبح پانچ بجے خراب ہونے والی بجلی چوبیس گھنٹے کے بعد ٹھیک کی گئی جبکہ کوہاٹ روڈ پر شہری گرڈ سٹیشن میں گھس گئے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں تحریک انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، تیاریاں مکمل