خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی

خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی کیلئے 110 ارب 70 کروڑ کا منصوبہ منظور

ویب ڈیسک: قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے چاروں صوبوں میں ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، جس کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر کے ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے377 ارب 23 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق زرعی شعبے کی بہتری کیلئے منصوبے پر پہلے مرحلے میں 90 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اور ملک بھر میں 1 لاکھ ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ دوران اجلاس خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلیے 110 ارب 70 کروڑ سے زائد کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اسی منصوبے پر 30 کروڑ ڈالر عالمی بینک فراہم کرے گا جبکہ صوبائی حکومت 29 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں:سپیکر نے سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل عمل قرار دے دیا