پرویز خٹک ن لیگ

پرویز خٹک کے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈور رابطے

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر اور وفاقی وزیر پرویز خٹک کے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف، ن لیگ میں شمولیت کے بارے میں معاملات طے پا گئے ہیں جلد ہی شمولیت کا اعلان بھی کرینگے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام بھی پرویز خٹک کی شمولیت پر راضی ہیں، اس حوالے سے تمام معاملات طے پا جانے کے بعد مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں سابق وفاقی وزیر ن لیگ میِں شمولیت کا اعلان کرینگے۔
ن لیگی قیادت نے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے شمولیت کیلئے گرین سگنل دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کے ن لیگ سے معاملات طے نہ پائے تو پھر جے یو آئی و دیگر سے معاملات آگے بڑھائیں گے، اس کے علاوہ سابق وزیر پی ٹی آئی کے اندر اپنا الگ گروپ بنانے کی بھی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی میں جمع