پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

ویب ڈیسک: پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے تحت ادرک 1070 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا جبکہ دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس نے مہنگائی کی ستائی عوام کی چیخیں نکال کے رکھ دی۔ شہر کے بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں آلو 140 روپے، پیاز 70 روپے، ٹماٹر 150، کچالو 70 روپے، لیموں 150 روپے، لہسن 250 روپے، لہسن، چائنہ 350 روپے، بھنڈی 230 روپے، توری 150 روپے، اور ٹینڈا (گول ) 170 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی عوام کی دسترس سے باہر ہے جبکہ پھلوں کی قیمتیں آم لنگڑا 190 روپے، آم سندھڑی 220 روپے، آم چونسہ 200 روپے، آڑو 230 روپے، آلوچہ پشاور 260 روپے، کیلا نمبر ون 170 روپے اور لیچی 390 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے، تاہم متعلقہ حکام قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دیئے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال جج پرشدید گرمی ،سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا