حیات آباد خود کش بم دھماکہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

ویب ڈیسک: حیات آباد فیز 6 پشاور میں ہونے والے خودکش بم دھماکہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئِی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کالے رنگ کی پاسو گاڑی میں سوار تھا جس نے پہلے سے فرنٹیئر کور کی ڈاٹسن ٹائپ گاڑی کو اپنا ہدف بنا رکھا تھا۔ خودکش حملہ آور کے بدن کے اعضاء مل گئے ہیں جو جوان العمر لڑکا تھا، گاڑی کا نمبر پلیٹ اور چیسزز نمبرز بھی حاصل کرلے گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے باعث دو گاڑیاں مکمل تباہ جبکہ دو گاڑیوں کو جزوی نقصان اور 8افراد شدید زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پولیس نےخودکش حملہ آور کےفنگر پرنٹس حاصل کرلئے، ملزم کی شناخت کے لئے پولیس نے نادرا کے عملے کو بھی طلب کرلیا جن کی مدد سے خودکش حملہ آور کے فنگرز پرنٹس، تصاویر حاصل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے نادرا ٹیم کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب