اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے

دین اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے، مولانا حامد الحق

محرم الحرام کے دوران تمام مسالک کے علماء و خطباء امن و امان برقرار رکھنے کے لئے کردار ادا کریں۔
ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر، دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے ملک بھر کے علماء و خطباء کرام سے محرم الحرام میں پرامن فضاء برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اسلام اعتدال اور میانہ روی کا درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم شہادت جہاں باطل کے سامنے حق پر ثابت قدم رہنے کا عظیم پیغام دیتی ہے وہیں صبر و تحمل و برداشت کا درس دیتی ہے۔
مولانا حامد الحق حقانی نے تمام مسالک کے علماء و قائدین سے اپیل کی کہ وہ ماہ محرم کے دوران منعقد ہونے والے اجتماعات اور جلوسوں میں اپنے واعظین کو اختلافی موضوعات پر گفتگو سے روکیں۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق