باجوڑ، پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کا یہ واقعہ باجوڑ کے ماموند کٹکوٹ میں پیش آیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کا تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔
دوسری جانب نامعلوم حملہ آور ارتکاب جرم کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
یاد رہے کہ اج ضلع باجوڑ میں پولیو مہم کا دوسرا دن ہے اور دوسرے ہی دن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:پنجاب کے کاشتکاروں سے37ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل