اسلام آباد ائرپورٹ آئوٹ سورس

اسلام آباد ائرپورٹ 15 سال کیلئے آئوٹ سورس ہوگا

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد ائرپورٹ کو آئوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہوگا، آئوٹ سورس کا مطلب یہ نہیں کہ ائرپورٹس کو بیچا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دبائو ڈالے گا تو دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا، اسلام آباد ائرپورٹ 15 سال کے لیے آئوٹ سورس کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ائرپورٹ کی باری آئے گی۔ خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ 3 ماہ میں یوکے فلائٹس بحال ہو جائیں گی جس کے بعد یورپ اور امریکا کی فلائٹس بھی بحال کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پردستخط کردیئے