چین نائب وزیراعظم ہلال پاکستان

چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نواز دیا گیا

چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کو ہلال پاکستان سے نواز دیا گیا۔
ویب ڈیسک: ایوان صدر میں چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کو ہلال پاکستان سے نوازا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے غیر ملکی شخصیات کو نوازا جاتا ہے، ایوارڈ پاکستانی مفاد میں قابل قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم