آرمی ایکٹ بل قومی اسمبلی سے منظور

نگران وزیراعظم کیلئے چھوٹی جماعتوں سے نام طلب

ویب ڈیسک: نگران سیٹ اپ اور وزیراعظم کیلئے حکومتی اتحاد متحرک، حکومتی اتحاد میں شامل چھوٹی جماعتوں سے نگران وزیراعظم کیلئے نام طلب کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے حکومتی اتحادیوں کا سپیکر چیمبر میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی، ن لیگ، جمہوری وطن پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور ق لیگ کے رہنماوں نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اسمبلی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کی تشکیل پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں چھوٹی اتحادی جماعتوں سے نگران وزیراعظم کیلئے دو روز میں نام طلب کر لئے گئے جبکہ چھوٹی جماعتیں ناموں کو دو روز میں حتمی شکل دیں گی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کے بارے میں اتحادیوں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ رواں ہفتے ہو گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل مخالف احتجاج دیکھنے والے گوگل ملازمین بھی برطرف