خواجہ سرا بے نظیر انکم سپورٹ

خواجہ سرا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے خواجہ سراؤں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا گیا اور وفاقی وزیر نے پہلے خواجہ سرا کو کیش رقم ادا کر دی۔ وفاقی وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں غریب خواتین کے ساتھ اب خواجہ سراؤں کو بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کر لیا، غریب خواجہ سرا بھی 3 ماہ میں ساڑھے 8 ہزار سے 9 ہزار روپے تک حاصل کر سکیں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جہانزیب عرف الماس کو کیش رقم حوالے کردی۔

مزید پڑھیں:  پبی میں بارات کی بس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی ،متعدد افرادجھلس کر زخمی