آرمی چیف پاک فوج

پاک فوج دشمن کو ناکام بنانے کی طاقت رکھتی ہے، آرمی چیف

اویب ڈیسک: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹِلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹلہ فائرنگ رینج آمد پر کور کمانڈر منگلا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے لائیو فائر اور جدید وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں اور لانگ رینج ایس ایچ 15 آرٹلری گنوں کی شوٹنگ اور جدید آلات کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔
آرمی چیف کو اسٹرائیک کور کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے عملے کی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاک آرمی موجودہ اور آنے والے دنوں کے چیلنجز کا ادراک رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کے لئے ہر لمحہ تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما یوسف خان کی قیادت میں ہنگو سے قافلہ روانہ