بائیڈن کو دھمکیاں

بائیڈن کو دھمکیاں دینے والا شخص ایف بی آئی آپریشن میں ہلاک

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے یوٹاہ میں ہونے والے آپریشن میں ہلاک ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رابرٹ سن نے امریکی صدر اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کرمنل چارجز کا کیس دیکھنے والے پراسیکیوٹر کے خلاف فیس بک پر دھمکیاں دی تھیں۔
ہلاک شخص کی جانب سے سوشل میڈیا پر یو ایس اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ اور نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیٹا جیمز کو بھی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ ایف بی آئی ایجنٹس یوٹاہ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے دورے سے چند گھنٹے قبل سالٹ لیک سٹی میں متعلقہ شخص کے گھر وارنٹ کی تعمیل کے لیے پہنچے تھے جہاں ریڈ کے دوران فائرنگ سے دھمکیاں دینے والا شخص ہلاک ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کے رہنماء سید ظفر علی شاہ سے پڑانگ ماجوکی کے وفد کی ملاقات