سونا مہنگا

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا پاکستان میں مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے باوجود پاکستان میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور 600 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 514 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 91 ہزار 15 روپے ہوگئی۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز سونے کی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا اس کے برعکس عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر کمی کے بعد سونا 1922 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں تجاوزات اور ناقص صفائی کے خلاف کریک ڈاون، بیکریاں سیل