ٹارگٹ کلر بی آر ٹی وائی فائی

ٹارگٹ کلر بی آر ٹی کے وائی فائی سے دہشتگردوں سے رابطہ میں تھا

ویب ڈیسک: پشاور میں اقلیتی برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر کے بی آر ٹی بسوں میں سفر کے دوران دہشتگرد نیٹ ورک سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے پی کے حکام کے مطابق پشاور میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے من موہن سنگھ کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے میں ملوث دہشتگرد نے کئی بار بی آر ٹی بس میں سفر کیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ٹارگٹ کلر دہشتگرد نیٹ ورک سے رابطوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں موجود وائی فائی کا استعمال کیا کرتا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے من موہن سنگھ کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب دہشتگرد پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک شدہ دہشتگرد کی تحویل سے موبائل فون اور بی آر ٹی کارڈ بھی برآمد ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کا وجود ختم