ہندوستان عیسائیوں کے لئے جہنم

مودی کا ہندوستان عیسائیوں کے لئے جہنم بن گیا

یونائیٹڈ کرسچین فورم کی سالانہ رپورٹ نے مودی سرکار کے دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور مذہبی رواداری کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، مودی کا ہندوستان عیسائیوں کے لئے جہنم بن گیا۔
ویب ڈیسک: رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں ہندوستان کی 23 ریاستوں میں عیسائی برادری کے خلاف پرتشدد واقعات 400 سے تجاوز کر گئے، اُتر پردیش عیسائیوں کے خلاف 155 پُرتشدد واقعات کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ صرف جون کے مہینے میں اوسطا 3 واقعات روزانہ جبکہ کل 88 واقعات رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2022 میں عیسائیوں کے خلاف 598 پُرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے، مودی سرکار نے مذہب تبدیلی کے قوانین کو ہتھیار بنا کر 35 عیسائی پادریوں کو 63 مقدمات میں جیل میں ڈال دیا۔
2014 میں بی جے پی حکومت آنے کے بعد عیسائی برادری کے خلاف نفرت انگیز جرائم دُگنے ہوگئے، ایونجیلکل فیلو شپ آف انڈیا وشوا ہندو پرشاد، بجرنگ دَل اور راشٹریا سوائم سیوک سنگھ پرتشد واقعات کے خلاف پیش پیش ہیں، ایونجیلکل فیلو شپ آف انڈیا 1964 سے 1997 تک ہندوستان میں عیسائیوں کے خلاف صرف 62 پُرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے۔
بی جے پی دور حکومت میں 1998 سے 2004 تک عیسائی برادری کے خلاف 1 ہزار سے زائد پرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے، 2014 سے 2022 تک عیسائی برادری کے خلاف 2700 سے زائد پرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے۔
یونائیٹڈ کرسچن فورم کا بتانا ہے کہ مودی سرکار سیاسی مقاصد کی خاطر مذہبی جذبات کو اُبھار کر ہندو انتہا پسندوں کی خوشنودی چاہتی ہے، عیسائیوں کے خلاف تشدد میں بھارت 2014 میں 28 ویں نمبر سے 2022 میں 10 ویں نمبر پر آچکا ہے۔
اوپن ڈورز آرگنائزیشن نے ہندوستان کو عیسائیوں کے لئے شدید خطرناک ملک قرار دے دیا، جنوری 1999 کو انتہا پسندوں نے کوڑھ کے مرض کا علاج کرنے والے آسٹریلوی سماجی کارکن گراہم سٹینز کو 2 کمسن بچوں سمیت زندہ جلا ڈالا تھا۔
اسی طرح 1998 میں گجرات میں 10 دن تک جاری رہنے والے قتل عام میں 25 عیسائی گاؤں جلا دیے گئے، 2008 میں اڑیسا میں عیسائی برادری کے 600 سے زائد گاؤں اور 400 چرچوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 4 دن تک جاری رہنے والے قتل عام میں 500 عیسائی ہلاک ہوئے، 75 ہزار بے گھر اور 100 سے زائد عیسائی خواتین اجتمائی زیادتی کا شکار ہوئیں۔
منی پور میں جاری حالیہ فسادات میں بھی 150 عیسائی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 400 چرچوں کو جلایا جا چکا ہے۔
رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے مودی کا ہندوستان دیگر اقلیتوں کی طرح عیسائیوں کے لئے جہنم بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  توہین عدالت:ڈونلڈ ٹرمپ پر 9ہزار ڈالر جرمانہ عائد