پشاور نشئیوں

پشاور نشئیوں کے رحم و کرم پر، نشہ فروخت کرنیوالے بھی آزاد

ویب ڈیسک: پشاور میں نشئیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، پشاور میں کئی ماہ تک جاری ڈرگ فری پشاور میں ایک ہزار سے زائد نشئیوں کی بحالی کے پروگرام میں مزید پیش رفت نہ ہوسکی جس کے بعد جی ٹی روڈ، جناح پارک، جیل پل، یونیورسٹی روڈ، کارخانو، حیات آباد اور دیگر مقامات پر نشئی کھلے عام نشے کرتے نظر آتے ہیں اور انہیں بآسانی نشہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے، نشئیوں کیلئے کھلے بحالی مراکز بھی اب صرف مخصوص تعداد تک محدود ہیں۔ شہریوں نے ایک جانب ان نشئیوں کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تو دوسری جانب نشہ کے کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈرگ فری پشاور میں نشہ تیار اور اسکی فروخت کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم یہ فیصلہ عملی صورت اختیار نہ کرسکا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود ،فوج کا کردار بڑھا دیا گیا : فضل الرحمان