قرآن پاک کی بے حرمتی

جڑانوالہ، قرآن پاک کی بے حرمتی، مشتعل ہجوم کے گرجا گھروں پر حملے

ویب ڈیسک: فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف مشتعل مظاہرین نے مسیحی آبادی پر دھاوا بول دیا اور متعدد گرجا گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ مظاہرین نے کرسچن کالونی کے علاوہ سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں حالات شدید کشیدہ ہیں اور صورتحال پر قابو پانے کے لئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔
احتجاج کا یہ سلسلہ بدھ کی صبح اس وقت شروع ہوا جب علاقہ عیسیٰ نگری میں چند نوجوانوں کی نے قرآن پاک کے اوراق کی مبینہ بے حرمتی کی۔ اطلاع شہر اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں جس کے نتیجے میں صبح نو بجے مشتعل افراد سینما چوک کے پاس اکٹھے ہو گئے۔ مشتعل ہجوم نے دو گرجا گھر تباہ کئے۔ پہلے ہجوم کی جانب سے عیسٰی نگری محلہ میں ایک چرچ کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے علاوہ اس سے سوا کلومیٹر دور ٹیلی فون ایکسچینج کے پاس موجود ایک چرچ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مہمند، ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے نرس اغوا، ڈی پی او لا لاتعلقی کا اظہار