ہم بھی پاکستان جائیں

"بس جی دعا ہے ہم بھی پاکستان جائیں”، نواز شریف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔ لندن میں نجی چینل سے مختصر گفتگو کے دوران صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کے پاکستان جانے کی خبریں گرم ہیں؟ جس پر نواز شریف نے کہا کہ بس جی دعا ہے کہ ہم بھی پاکستان جائیں۔
نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ نئی حکومت کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ جیسے نئی حکومت کو آپ دیکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے، اس حوالے سے شریف فیملی کے ذرائع نے تصدیق بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال دحرلے سے جاری