امریکی خاتون محبت

امریکی خاتون بھی دیر کے نوجوان کی محبت میں گرفتار

ویب ڈیسک: امریکہ سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ خاتون کمبرلی ڈان دیر کے نوجوان کی کی محبت میں لوئر دیر ترناو اسبنڑ پہنچ گئی ہے۔ تحصیل ادینزائی اسبنڑ سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے طالب علم عباس کی فیس بک کے ذریعے امریکی خاتو کمبرلی ڈان سے دوستی تھی اور دونوں کی دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی اور سلسلہ یہاں تک پہنچ گیا کہ امریکی خاتون پاکستان آئیں اور عباس کے آبائی گائوں ترناو اسبنڑ پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں نے نکاح کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں