نگران وفاقی کابینہ

نگران وفاقی کابینہ کا انتخاب فائنل، حلف برداری تقریب آج متوقع

ویب ڈیسک: نگران وفاقی کابینہ کے اراکین کا اتنخاب حتمی مرحلہ میں داخل، آج شام 5 بجے حلف برداری تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نگران وفاقی وزرا کی حتمی لسٹ کی تیاری کیلئے مشاورت حتمی مرحلہ میں داخل ہو گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر سیف کو آئی ٹی کی وزارت اور مرتضیٰ سولنگی کو نگران وزیراطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ شمشاد اختر، وقار مسعود، احد چیمہ، تابش گوہر، اعجاز گوہر، سرفراز بگٹی، محمد علی، انیق احمد، سلطان آلانا، جلیل عباس جیلانی کے نام بھی تجویز کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ آج شام 5 بجے ایوان صدر میں حلف اٹھائے گی۔
ڈاکٹر عمر سیف بطور چیئرمین پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خدمات انجام دے چکے ہیں، اس کے علاوہ ڈاکٹر سیف بطور وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی بھی رہ چکے ہیں جبکہ 2014 میں آئی ٹی کے شعبے میں بہترین خدمات پر انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے اور وہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں متعدد عالمی ایوارڈز بھی حاصل کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ تحائف لینے والا اپنے پاس نہیں رکھے گا، قوانین میں ترامیم منظور