وزیرستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن

شمالی وزیرستان، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں کانووکیشن کا انعقاد

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے وزیرستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن قبائلی نوجوانوں کی تکنیکی تعلیم میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا واحد انسٹی ٹیوٹ ہے، آپریشن ضرب عضب کے بعد پاک فوج نے 2016 میں شمالی وزیرستان میں وزیرستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے نام سے ایک ادارے کی بنیاد رکھی، جس میں اپنے قیام سے اب تک 340 نوجوان نہایت ہی قلیل وقت میں تکنیکی تعلیم مکمل کرچکے ہیں۔ اس سلسلے میں ادارہ میں پانچویں تربیتی کورس کی تکمیل پر کانووکیشن منعقد ہوئی، چھ مہینوں پر محیط کورس میں سو نوجوانوں کو آٹومکینک، ویلڈنگ، الیکٹریشن اور کمپیوٹر کورسز کی تربیت دی گئی۔ طلباء کو تعلیم اور تربیت کے علاوہ مفت رہائش، ماہانہ وظیفہ سمیت کھانے پینے کی سہولیات بھی دی گئی، کورس کامیابی سے مکمل کرنے پر طلباء کو زورگار اور باہر نوکری کیلۓ بھی منتخب کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں مختلف شعبوں کے حوالے سے ضروری ہنر اور بنیادی تعلیم فراہم کر کے ان کے صلاحیتوں کو کارآمد بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج