دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز فائرنگ

دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ، دو دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: ضلع خیبرکی تھانہ حدود باڑہ علاقہ غیبی نیکہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کی جانیوالی ناکہ بندی کے قریب گزرنے والے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی جس کے جواب مِیں فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں دو دہشت گرد مارے گئے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق ضلع اورگزئی سے ہے، فائرنگ کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے جبکہ دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے تعاقب جاری ہے، سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلہ میں سیکورٹی اہکار محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد پر کشیدگی، سخت گولہ باری تیسرے روز بھی جاری