پشاور ڈرائی پورٹ ٹیکس چوری

ٹیکس چوری، پشاور ڈرائی پورٹ پر 10 کمپنیاں زیر عتاب

ویب ڈیسک: پشاور ڈرائی پورٹ پر جعلی رسیدوں پر ٹیکس ڈیوٹی میں چوری پر دس سے زائد کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرائی پورٹ پر کلیرنس کے لئے کھانے پینے کی اشیاء، کاسمیٹکس اور دیگر ایسی اشیاء جن کی کلیرنس جلد سے جلد ممکن ہو میں ایل سی کے وزن کے جعلی رسیدوں کا سہارا لیا گیا ہے اور اصل وزن کو کم ظاہر کر کے ٹیکس ڈیوٹی چوری کی گئی ہے۔ کسٹم آپریزمنٹ پشاور نے جون سے اگست تک کے درمیان میں ان شکایات کا جائزہ لیا جس میں 203 کنسائنمنٹ میں وزن کی رسیدوں میں جعل سازی پائی گئی جس پر کسٹم اپریزمنٹ پشاور نے اس جعل سازی میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر کسٹم ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ان کمپنیوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو 5اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم