ڈالر اوپن مارکیٹ

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں 306 کا ہوگیا

ویب ڈیسک: انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 87 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 299 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس سے قبل ڈالر کی تاریخی بلند ترین قدر 298.93 روپے 11 مئی کو ریکارڈ ہوئی تھی۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 297 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔
منگل کے روز بھی ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے اضافے کے ساتھ 304 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا نرخ 3944 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 46 روپے ہوگیا۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاو 10 ڈالر اضافے سے 1901 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں بارے پھر سپریم کورٹ سے رجوع