سٹریٹ کرائمز ملزم گرفتار

سٹریٹ کرائمز میں ملوث مسلح گینگز بے نقاب، 12 ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور کینٹ ڈویژن میں سٹریٹ کرائمز میں ملوث گینگز کو بے نقاب کر کے متعدد ملزموں کو گرفتارکر لیا گیا۔ مدعی عامر ولد زرولی نے تھانہ پشتخرہ پولیس کو موٹرسائیکل چھیننے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق کینٹ کے علاقوں میں راہزنی و موٹرسائیکل لفٹنگ کی شکایات پر ٹیمیں تشکیل دی گئیں، پشتخرہ پولیس نے مختلف شاہراہوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کر کے کئی جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا، گرفتار ملزموں میں یوسف، منظور اور حمید شامل ہیں جو جمرود، باڑہ اور پشاور کے رہائشی اور موٹرسائیکل چھیننے، راہزنی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔
ملزموں سے 7 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔ پشتخرہ پولیس نے بھی مختلف علاقوں میں جرائم میں ملوث ارباب محمد فیاض، ظفر، محمد منصور، منصف، خان، سعید، شاہ سوار، حیدر اور رامیل کو گرفتار کر لیا جو پشاور کے رہائشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے، ہوائی فائرنگ سمیت منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں۔ ملزموں سے 2 رائفل، 1 کلاشنکوف، 1 کلاکوف، 1 بندوق اور 3 پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو 5اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم