آج بارش کا امکان

بیشتر شہروں میں آج موسلادھار بارش کا امکان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مرطوب اور جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز دیر بالا اور لوئر دیر، باجوڑ، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں تیز ہواوْں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، چترال پشاور، چارسدہ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور شمالی وزیرستان کے اضلاع میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، تیز اور موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر، دس روزہ ایم سی اے جونئیر لیگ فورتھ زلمی ٹیم کے نام