یونان کے جنگل میں آگ

یونان کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، 20 افراد ہلاک، 60 زخمی

ویب ڈیسک: یونان کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی جس سے پورا علاقہ خطرات کا شکار ہو گیا ہے، یونانی جنگلات میں متعدد مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں آگ کے شعلوں نے درجہ حرارت کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے وہیں ریسکیو کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ملک کے شمال مشرق میں لگی سات سو تیس مربع کلومیٹر کے علاقے میں پھیلی یہ آگ یورپین کمیشنر برائے کرائسس مینجمنٹ یانس لینار چیچ کی ٹویٹ کے مطابق یورپی یونین میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے بڑی آگ ہے۔
یونان کے جنگل میں لگنے والی آگ سے 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں دس سے پندرہ سال کی عمروں کے وہ دو لڑکے بھی شامل ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ترکیہ کی سرحد عبور کر کے آنے والے تارکین وطن تھے۔ ان کی لاشیں فائر فائٹرز کو شمال مشرقی یونان میں الیگزینڈرا پولس کے قریب جلے ہوئے جنگل کے علاقے میں ایک جھونپڑی کے قریب سے ملی تھیں۔

مزید پڑھیں:  جج حلف لیتے وقت کسی بھی قسم کا دباؤ نہ لینے کی قسم کھاتا ہے ،پشاور ہائیکورٹ