ٹیکس چوری سکینڈل

ٹیکس چوری کا بڑا سکینڈل، کسٹمز کے تین افسران برطرف

ویب ڈیسک: ایف بی آر نے ٹیکس چوری کے بڑے سکینڈل کے انکشاف کے بعد محکمہ کسٹمز کے تین افسران کو ٹیکس چوری کے الزام میں قصوروار قرار دیتے ہوئے برطرف کردیا۔ محکمہ کسٹمز کے ان تینوں افسران نے ٹیکس چوری میں سہولت فراہم کر کے خزانے کو 7 ارب روپے نقصان پہنچایا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ خصوصی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری نے ان تینوں افسران کو قصوروار قرار دے دیا، جس کے بعد انہیں برطرف کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق تینوں کسٹمز افسران قیمتی گھڑیاں، موبائل فون، کاسمیٹکس اور دیگر اشیاء کلیئر کرنے میں ملوث قرار پائے گئے۔ انہوں نے ایک رفاہی ادارے کا نام استعمال کر کے 2019-20 میں 81 غیرقانونی گڈز ڈیکلریشنز کیں، جن میں سے 80 گڈز ڈکلیئریشن کلیئر کی گئیں تاہم صرف ایک پکڑی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات