اسامہ بن لادن قتل

اسامہ بن لادن کو قتل کرنیکا دعویدار سابق امریکی فوجی گرفتار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں ہونے والے فوجی آپریشن کے دوران القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو گولیاں مارنے کا دعویٰ کرنے والا امریکی بحریہ کے اہلکار کو نشے کی حالت میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ سابق نیوی اہلکار نے پہلی مرتبہ 2014 میں واشنگٹن پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے 2011 کے آپریشن میں اسامہ بن لادن پر فائرنگ کی تھی تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس دعوے کی کبھی تصدیق کی گئی نا ہی تردید کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ کے سابق اہلکار رابرٹ اونیل کو عوامی مقام پر نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی کرنے اور ایک خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا، بعد ازاں امریکی بحریہ کے سابق اہلکار رابرٹ اونیل کو 3500 ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تاہم اب کیس عدالت میں چلے گا جہاں ممکنہ طور پر سابق امریکی اہلکار کو قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین