دالوں کی قیمتوں

1 سال میں دالوں کی قیمتوں میں 180 روپے فی کلو اضافہ

ویب ڈیسک: ایک سال کے دوران دالوں کی قیمتوں میں 180 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2022 سے اگست 2023 تک دالیں 180 روپے کلو مہنگی کر دی گئی ہیں۔ دال چنا اپریل 2022 میں 200 روپے سے اگست 2023 تک 250 روپے فی کلو، دال ماش 370 سے بڑھ کر 550 روپے، دال مونگ 125 سے 175 روپے، مسور کی دال 120 روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور قیمت 180سے 300 روپے تک ہوگئی ہے۔ سفید چنے کی قیمت 250 سے بڑھ کر 380، کالے چنے کی قیمت 185 سے 285 روپے فی کلو، چاول 2022 میں 250 روپے کلو تھا اب 380 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کے جلسہ میں 9مئی کے 12ملزمان گرفتار