امریکہ یوکرین فوجی امداد

امریکہ کا یوکرین کیلئے 250 ملین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ دفاع نے یوکرین کے لیے 250 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے جس میں بارودی سرنگیں اور رکاوٹیں ہٹانے کا سامان بھی شامل ہے۔ کیف کی افواج جنہوں نے اس موسم گرما کے آغاز میں روسی افواج کے خلاف جارحانہ آپریشن شروع کیا تھا اور وہ اس ملک کا علاقہ ان سے واپس لینا چاہتی ہیں۔ انہیں زمین میں دبی ہوئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنا، خندقوں اور ٹینکوں کو عبور کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پینٹاگون نے کہا ہے کہ اس نئی فوجی امداد سے یوکرین کو میدان جنگ میں غالب آنے اور روس کے خلاف جارحانہ کارروائیوں میں مدد ملے گی۔
اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی امداد میں فضائی دفاعی میزائل، توپ خانے کے گولے، اینٹی آرمرڈ وہیکل میزائل اور چھوٹے ہتھیاروں کے لاکھوں راؤنڈز شامل ہیں۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے نئی فوجی امداد دینے پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان