چین اروناچل پردیش تبت

چین نے اروناچل پردیش کو تبت کا حصہ قرار دے دیا

ویب ڈیسک: چین نے اروناچل پردیش کو تبت کا حصہ قرار دے دیا جس پر بھارت کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے جاری کیے گئے 2023ء کے ملک کے سرکاری نقشے میں اروناچل پردیش کو چین کے علاقے تبت کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
نئے چینی نقشے میں ہمالیہ کے مغربی علاقے اکسائی چن اور مشرقی حصے اروناچل پردیش کو چین کا سرکاری علاقہ قرار دیکر زنگنان کا نام دیا گیا ہے۔ چین کی جانب سے ارونا چل پردیش کو تبت کا حصہ دکھانے پر بھارت تلملا اٹھا ہے اور اس نے چین کے اس اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا