واپڈا نے فری یونٹس سہولت ختم کرنے کی مخالفت کردی

ویب ڈیسک: واپڈا اور وزارت آبی وسائل نے بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو حاصل فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت آبی وسائل کا موقف ہے کہ فری یونٹس ختم کرنے سے کوئی بچت نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے فری یونٹس کے بجائے یوٹیلیٹی الانس دینے کی تجویز دے دی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے بجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کی تجویز ہے کہ ملازمین کو ماہانہ تنخواہ میں فری یونٹس کے برابر رقم دی جائے اور پاور ڈویژن نے مانیٹائزیشن کی تجویز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق 1 لاکھ 89 ہزار171ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو فری یونٹس دیئے جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو ماہانہ 3 کروڑ 47 لاکھ 58 ہزار 825 فری یونٹس دیئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں میں تاخیر سے کنفیوژن بڑھتا جا رہا ہے، بیرسٹر علی ظفر