پشاورمیں چینی مزید20روپے فی کلو مہنگی ہوگئی

ویب ڈیسک: چینی کی بوری قیمت میں ایک ہزار روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد بوری کی قیمت ساڑھے8ہزار تک پہنچ گئی ہے اشرف روڈ ، رامپورہ ، ہشتنگری ، پیپل منڈی اور سبزی منڈی میں چینی کے بڑے ڈیلرزنے نئی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ شروع کردیاہے چینی کی بوری ساڑھے سات ہزار سے ساڑھے آٹھ ہزارروپے کرنے سے ایک کلوگرام چینی175روپے کی ہوگئی ہے بعض علاقوں میں پرچون دکاندار180روپے کلو فروخت کررہے ہیں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث چینی سے بنی اشیاء یعنی مٹھائی ، بسکٹ ، آئس کریم اورجوسز وغیرہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا ۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کے جلسہ میں 9مئی کے 12ملزمان گرفتار