ڈالر 340 روپے

ڈالر 340 روپے تک پہنچ گیا، ڈیلروں نے کروڑوں کما لئے

ویب ڈیسک: پشاور میں ڈالر کی قیمت 340 روپے تک پہنچا کر بینکوں اور کرنسی ڈیلرز نے پشاور میں تین روز کے دوران کروڑوں روپے کا منافع کما لیا ہے۔ پشاور میں چوک یادگار، اشرف روڈ، شعبہ بازار اور صدر کے مختلف مقامات پر ڈیلرز نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 340 روپے میں بلیک میں فروخت کیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 307 روپے مقرر تھی۔ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر کم ہونیکی وجہ سے لوگوں نے بڑی مقدار میں ڈالرز خرید رکھے ہیں جن کو مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق لایا جارہا ہے۔
کرنسی ڈیلرز نے بھی غیر قانونی طور پر ڈالر کی فروخت کو کنٹرول کیا ہے اس لئے اس وقت ڈالرز کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے افغانستان اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کرنے والے تاجروں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ممالک تعلیم کیلئے جانے والے طلبا اور عمرہ کے لئے جانے والے زائرین بھی لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی قیمتوں کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ اس ضمن میں ایف آئی اے کی جانب سے آپریشن کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے اور کساد بازاری کھلے عام جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: زیادہ تر والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار