موسم گرما چھٹیاں ختم

موسم گرما کی چھٹیاں ختم، سکول اور کالج کھل گئے

ویب ڈیسک: موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے ساتھ ہی صوبہ میں سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ادارے جمعہ کے روز سے کھل گئے ہیں تاہم حاضری کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے زیادہ تر سرکاری تعلیمی اداروں میں ٹیچرز اور طلبہ کی حاضری معمول سے کم تھی آج ہفتہ کے روز بھی سکولز کھلے رہیں گے۔ موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان جون میں کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز چھٹیوں کی مدت ختم ہوگئی اور اس کے ساتھ ہی تمام پرائیویٹ سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز وغیرہ میں تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کر دیا گیا۔ پشاور میں بیشتر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو فیسوں کے لئے پہلے سے ہی کھولا گیا تھا۔ پیر کے روز سے تعلیمی اداروں میں حاضری معمول کے مطابق ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی میں کمی کے باوجود 17اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں