تاجر تقسیم

تاجر تقسیم در تقسیم، آج کی ہڑتال کی بھی ناکامی کا خدشہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں تاجر برادری تقسیم در تقسیم کا شکار ہوگئی۔ مسلسل دوسری ہڑتال میں تاجر برداری کی تقسیم واضح ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کامیاب نہیں ہو رہی۔ جمعہ کے روز تاجر برادری کی ہڑتال تقسیم کے باعث مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکی۔ اب آج ہونیوالی ہڑتال میں بھی بیشتر بازاروں کے صدور نے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے ہڑتال میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ آج جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر تاجر برداری کی بڑی تعداد نے شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دی ہے تاہم بیشتر بازاروں کے صدور نے اس کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے اور تاجر تنظیموں کے اختلافات کے باعث پشاور میں ہڑتال کامیاب نہ ہو سکی۔ کارخانو مارکیٹ، یونیورسٹی روڈ، صدر بازار، تاجران سٹی پشاور اور دیگر بازاروں کے صدور نے آج ہونیوالی ہڑتال سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔ صدر سردار حسین نے گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ انجمن تاجران موبائل فون ایکسیریز دونوں ہڑتالوں کو مسترد کرتی ہے۔ پشاور کی تاجر تنظیموں میں نا اتفاقی تشویش ناک ہے۔ پشاور کی تاجر برادری کے تنظیموں کے مشران کو چاہئے کہ وہ مل بیٹھ کر ایک لائحہ عمل بنائیں اور کو شش کریں کہ تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی