بی آر ٹی بندش

بی آر ٹی بندش سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات

ویب ڈیسک: مرمتی کام کے باعث جمعہ کے روز بی آر ٹی کی بندش سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹیکسی، رکشوں اور ویگن والوں نے کرائے بھی بڑھا دیئے اور دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹا تاہم متعلقہ حکام اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کئے ہوئے تھی۔ شہر میں بی آر ٹی کی مرمتی کام کی وجہ سے بندش نے مہنگائی کی عوام کو مزید پریشانی سے دو چار کر دیا۔
بی آر ٹی کی سروس صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک بند رکھی گئی۔ سفر کرنے کیلئے شہری روایتی ویگن، ٹیکسی اور رکشوں میں سفر پر مجبور رہے۔ تاہم شہریوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز نے خود ساختہ کرائے وصول کئے جس پر شہریوں نے غم و غصہ کا اظہار کیا جبکہ متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیجر دھماکے انسانی حقوق کے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار